روہت شرما کو پاک بھارت ٹاکرے کی فکر ستانے لگی

Aug 08, 2023 | 10:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے مابین میچ سے ہوگا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں مقابل ہوں گی۔اس مقابلے کے حوالے سے ابھی سے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے،گذشتہ چند میگا ایونٹس میں گرین شرٹس نے روایتی حریف سے ہارنے کی روایت توڑی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کیخلاف میچ کو سخت امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے مقابلہ ہمیشہ ہی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ پاکستان ٹیم کو ہرانے کیلئےغیر معمولی کارکردگی دکھانا پڑے گی،ہماری کوشش ہوگی کہ بڑے میچ کا اضافی دباؤ نہ لیتے ہوئے اپنے گیم پلان کے مطابق صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔

روہت شرما نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز میں ایشیا کپ میچز سے ٹیموں کو ورلڈکپ کی اچھی تیاری اور کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی۔بھارتی ٹیم بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پلاننگ میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اس بار ایشیا کپ کا فارمیٹ 50اوورز کا رکھا گیا ہے،ایونٹ میں شریک6ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔’’اے‘‘  گروپ میں پاکستان، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ ’’بی‘‘ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

مزیدخبریں