ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے ریجنل صدور کو کل لاہور بلالیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات کیلئے اجلاس کل لاہور میں ہوگا جس کیلئے پی سی بی نے تمام 12 منتخب ریجنل صدور کو اجلاس میں بلایا ہے۔ اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بھی ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے ریجنز کو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رواں ہفتے اہم فیصلےکیےجانےکا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کےفیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیاجائےگا۔ریجنز کےساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوگی، قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیےجانےکا امکان ہے۔