بھارت سے پاکستان آنے والی انجو کے ویزہ میں 1 سال کی توسیع

Aug 08, 2023 | 10:28 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت سے پاکستان آنے والی انجو(فاطمہ)  کے ویزا میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نصر اللہ  کا کہنا ہےکہ وہ وزارت داخلہ آئے تھے اور اپنی اہلیہ انجو(فاطمہ) کے ویزا میں ایک سال توسیع کی درخواست کی تھی جس کے بعد ان کی اہلیہ انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ انجو کے شوہر نصراللہ کا کہنا ہےکہ  مجھ سے جو دستاویزات مانگے گئے تھے وہ میں نے فراہم کر دیے جس کے بعد انجو کو ایک سال کا ویزا مل گیا ہے۔‘ نصراللہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھ رہے ہیں۔’ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی. ہمیں ہر قدم پر سپورٹ کیا گیا ہے اور ہر ادارے سے ہمیں بہترین سہولت مل رہی ہے۔‘نصراللہ کا کہنا تھا کہ انہیں ویزا میں توسیع پر خوشی ہے تاہم اگلے دس دنوں میں اس حوالے باقاعدہ لیٹر مل جائے گا۔
انجو کے بھارت واپس جانے سے متعلق سوال پر نصراللہ کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچیں کہ وہ واپس بھارت گئیں تو ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ انجو کے ویزہ فارم کے مطابق انہیں اپر دیر میں 30 دن رہنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم وہ وہاں کی حدود سے باہر نکل کر آزادانہ طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیر کرتی دکھائی دیں۔اس دوران انجو کو مختلف کاروباری شخصیات کی جانب سے پلاٹ اور دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے۔

مزیدخبریں