چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوامی رائے

Aug 08, 2023 | 10:11 AM

ایک نیوز: چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر عوام نے رائے ک ااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "چئیرمین پی ٹی آئی نے بارڈر لائن کراس کی ہےاور لوگوں کے سامنے ان کی اصلیت آگئی ہے اس لیے لوگ باہر نہیں  نکلے"۔

عوامی رائے کے مطابق "چئیرمین پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں کچھ نہیں کیا"۔ "لوگ چئیرمین کو پہچان گئے ہیں، اچھا ہوا وہ گرفتار ہوا"۔ "عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے پیچھے بھاگنے کا کوئی فائدہ نہیں"۔

عوام کا کہنا ہے کہ "9 مئی کے سانحے کے بعد عوام کو سمجھ آگئی کہ یہ بیرونی ایجنڈہ پر کام کرتے ہیں"۔ "عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہوگئی ہے کیونکہ عوام کی ان سے امیدیں ٹوٹ چکی ہیں"۔

عوام نے رائے دی ہے کہ "لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ کرپٹ آدمی ہیں"۔ "یہ باطل قوتوں اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ ہے"۔"لوگ سمجھ چکے ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے پیچھے بھاگنا فضول ہے"۔

مزیدخبریں