ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ضمانت کی درخواستوں میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی اپیل آج دائر کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اُمید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ایک ہفتے تک معطل ہو جائے گی، وہ جلد اپنی آزادی کو انجوائے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدگی کے ساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔
فاضل جج نے کہا کہ آپ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پُراُمید کیوں ہیں۔
وکیل برہان معظم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، حالات و واقعات ایسے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے، آپ درخواست گزار کے پروٹیکشن آرڈر جاری کریں۔