کراچی: شہید رینجرز اہلکار نائیک دلشاد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Aug 08, 2023 | 09:52 AM

ایک نیوز: کراچی میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار نائیک دلشاد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نائیک دلشاد علی کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہوم سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرزآئی جی پولیس سندھ، رینجرز، پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ 

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں خیرپور میرس میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لیاری میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔چاکیواڑہ لیاری بہارکالونی الفلاح روڈ پر قائم الفلاح چوکی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے نزدیک اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کے اشارہ پر رینجرز اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار 40 سالہ لائنس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے وردی میں ملبوس رینجر اہلکار پر فائرنگ کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہید اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ اور سول ہسپتال پہنچ گئی۔

مزیدخبریں