جامعہ بلوچستان میں دو گروپوں میں تصادم،یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

جامعہ بلوچستان میں دو گروپوں میں تصادم،یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
کیپشن: Clash between two groups in Jamia Balochistan, University closed for indefinite period

ایک نیوز:کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑے سے 10 طلبا زخمی ہو گئے ،یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردی گئی۔
رجسٹرار کے مطابق واقعہ کے بعد جامعہ بلوچستان کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔جامعہ کوطلباکےجھگڑےکےبعدبندکیاگیا،اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے بوائز ہوسٹل رات گئے خالی کرالیے گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ رات گئےہوسٹل خالی کرانے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔