کیلیفورنیا:آگ بجھانےوالے2ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکراگئے،3ہلاک

کیلیفورنیا:آگ بجھانےوالے2ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکراگئے،3ہلاک
کیپشن: California: 2 firefighting helicopters collide, 3 dead

ایک نیوز:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بجھانے والے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں3 افراد ہلاک ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام کو ریورسائیڈ کاؤنٹی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
دونوں ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا کام کر رہے تھے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔