ایک نیوز:بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے عالمی یوم دوستی کے موقع پر اپنے شوہر رنویر سنگھ کیلئے خصوصی پیغام لکھا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنے طویل پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کریں۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے ایسے شخص سے محبت نہ کریں جو آپ کو بیوقوف بنائے، ایسے شخص کو تلاش کریں جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہو۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے شخص سے شادی کریں جو جنون، محبت اور پاگل پن کو یکجا کرکے آپ کی طرف آئے اور ایسی محبت کبھی زائل نہیں ہوتی۔
دیپیکا پڈوکون نے پوسٹ کے ساتھ اپنے شوہر کو ٹیگ کیا جنہوں نے پوسٹ پر ایک شیطانی آنکھ، سرخ دل اور انفینیٹی نشان کے ساتھ رپلائے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ شوبز جوڑی کے درمیان مسائل چل رہے ہیں اور ان میں علیحدگی ہوسکتی ہے لیکن اب اداکارہ کی پوسٹ کے بعد وہ افواہیں ختم ہوگئیں۔