ایک نیوز :شمالی کوریا کے ہیکرز کی جانب سے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز کے ایک ایلیٹ گروپ نے روس کے ایک بڑے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیک کیا۔روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے یہ کارروائی گزشتہ سال کی تھی جس میں روس کے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو خفیہ طور پر کم از کم پانچ ماہ تک ہیک کیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کو معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت سے وابستہ سائبر جاسوسی ٹیمیں، جنہیں سیکیورٹی محققین اسکارکرافٹ اور لازارس کہتے ہیں، انھوں نے خفیہ طور پر این پی او کے نظاموں میں خفیہ طور پر ڈیجیٹل بیک ڈور نصب کیے تھے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کے مطابق رائٹرز اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ آیا ڈیجیٹل دراندازی کے دوران کوئی ڈیٹا لیا گیا تھا یا اس دوران کس قسم کی معلومات دیکھی گئی تھیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈیجیٹل بریک ان کے بعد کے مہینوں میں شمالی کوریا (پیانگ یانگ) نے اپنے ممنوعہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں متعدد پیش رفتوں کا اعلان کیا۔