امریکا میں سینکڑوں فلائٹس منسوخ، ہزاروں تاخیر کا شکار کیوں؟

Aug 08, 2022 | 23:50 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: خراب موسم اور عملے کی کمی   کے باعث امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں میں شدید مایوسی  کی لہر پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں شدید بارشوں  کی پیشگوئی کے بعد 900 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ  6,300 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق  اتوار کو پورے امریکہ میں ایئر لائن کی منسوخی اور تاخیر نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ 

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق اتوار کو اب تک 912 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

شکاگو او ہیئر  کے مطابق  اتوار کو پرواز میں سب سے زیادہ منسوخیاں اور تاخیر  ریکارڈ کی گئی ۔ اب تک  تقریباً 12 فیصد  پروازیں منسوخ ہوئیں  اور 40فیصد سے زائدپروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔
شکاگو میں  اتوار کو شدید بارش  ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلڈ فلڈ وارننگ بھی  جاری کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں