محرم الحرام پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Aug 08, 2022 | 22:34 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: 9 محرام الحرام کو چمن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔  ڈیم کے قریب سے دو بم برآمد ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن کے مردہ کاریز ڈیم کے قریب سے بم برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

فورسز کے مطابق ملنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بم برآمد ہونے پر ڈیم کے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ ایک بم کا وزن 15 کلو گرام جبکہ دوسرے کا 10 کلو گرام ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی صورت میں ڈیم کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔

مزیدخبریں