لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر پروپیگنڈا ،شہید میجر طلحہ کے والد کا ردعمل آگیا

Aug 08, 2022 | 22:03 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے دوران پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر طلحہ کے والد نے تحریک انصاف کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق کیا گیا پروپیگنڈا بھی مسترد کردیا ہے۔

شہید میجر طلحہ کے والد نے صدر مملکت اور پی ٹی آئی کے خلاف کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت یا سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ان سے منسوب باتوں میں کچھ نہیں۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے جذبات تھے، ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کون آیا کون نہیں۔ غم کی کیفیت میں یہ تمام چیزیں ہمارے لئے متعلقہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ایسی بات ہے نہ ہی علم ہے۔ تعزیت کے لیے جو بھی آئے گا خیر مقدم کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔

مزیدخبریں