ایک نیوز نیوز: معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ بروز قیامت وزیر،حکمراں، بادشاہ اورججوں کوہاتھ باندھ کراللہ کے حضور پیش کیا جائے گا، اللہ پوچھےگا کہ حکومت،وزارت اورعدالت میں کیاکیا؟۔
نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے، غریبوں کی آہیں ان کا ستیاناس کردیں گی۔
معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ فیصلےصحیح نہ ہوئےتو یہ لوگ بندھےہاتھوں کے ساتھ جہنم میں جائیں گے،
انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے،موت کےبعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسےآخرت کوئی نہ ہو۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانوں کوخرید کرحکومت بنانے والےقیامت کےدن کا کیسےسامنا کریں گے؟ دھوکےسے حکومت بنانےوالےکیا اللہ کےسامنےکھڑے ہوسکتےہیں؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑعوام کو ذلیل وخوارکرتےرہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔
مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔