بھارتی چیمپئن نیرج چوپڑا کی بھی ارشد ندیم کو مبارک باد

Aug 08, 2022 | 18:49 PM

  ایک نیوز نیوز:جیولین تھرو کے بھارتی چیمپئن نیرج چوپڑا نے بھی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو 90 میٹر کراس کرنے اور نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔ 
رواں ایونٹ میں ارشد ندیم نے 90 میٹر سے زائد کی ریکارڈ تھرو کی تھی جس کے ساتھ ہی وہ کامن ویلتھ گیمز میں سب بڑی تھرو کرنے والے ایشیائی ایتھلیٹ بھی بن گئے۔ واضح رہے کہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے اسپیشل کلب میں بھی شامل ہوگئے جبکہ ان کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا کی سب سے بڑی تھرو 89.94 میٹر ہے۔ 

حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج انجری کا شکار ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

مزیدخبریں