کراچی : پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے خوشخبری، جرمنی میں روزگار کے دروازے کھل گئے۔
جرمنی سے آئے ہوئے تاجروں کی تنظیم بی سی جی کے وفد نے ایف پی سی سی آئی اور محکمہ صحت کے افسران سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن تاجروں کی تنظیم بی سی جی کے سربراہ سید محسن رضا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 500 سے زائد نرسنگ اسٹاف کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
سید محسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور طب کے شعبوں کی ترقی کیلئے جرمن تاجر اپنا کردار ادا کریں گے۔ نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جرمن لینگویج اور تربیت کے ساتھ انہیں جرمنی کے ہسپتالوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وفد کا کہنا تھا کہ جرمن تاجر پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔