چین کی تائیوان کی فضائی،بحری حدود میں تازہ فوجی مشقوں کا  اعلان

Aug 08, 2022 | 16:48 PM

 ایک نیوز نیوز: چینی افواج نے تائیوان کے گرد موجود سمندر اور فضائی حدود میں تازہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔  یادرہے ایک  روزقبل ہی  چین کی جانب سے اس کی فوجی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوئی ہیں۔ 

  رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ اور بحری فورسز اینٹی سب میرین اور بحری جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کریں گے۔ مبصرین کے خیال میں چین کی جانب سے مسلسل مشقوں کا انعقاد تائیوان پر مزید دبائو ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ واضح رہے چین نے اس دورے کے بعد بلیسٹک میزائل فائر کیے ہیں اور اور جنگی طیاروں کے علاوہ بحری جنگی جہاز بھی ڈیپلائی کر کے تائیوان کے گرد گھیرا ڈال دیا ہے۔ بحری جہازوں کی اس اہم گذر گاہ ' نو گو ایریا' بناتے ہوئے خطرناک زون قرار دے دیا ہے۔

   ان چینی اقدامات پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات فوجی بڑھاوے کی شکل ہیں۔' وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے بعد نوم پنہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا چین کا یہ اس ہفتے کی فوجی نقل و حرکت تائیوان کے' سٹیٹس کو ' کے خلاف تازہ کوشش ہے۔

مزیدخبریں