سسٹم تو چلانا ہے ، پاکستانی سلور میڈلسٹ پہلوان کے جملے نے کھیل کی تاریخ کی بے بسی بیان کردی

Aug 08, 2022 | 16:35 PM

 ایک نیوز نیوز:  چلیں جس طرح سسٹم چل رہا ہے۔۔۔ چلانا تو ہے نا۔۔۔پاکستانی پہلوان کے جملے نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بے بسی کی ساری تاریخ بیان کردی۔

 کامن ویلتھ گیمزمیں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے  پاکستانی پہلوان زمان انور کے ایک جملے نے پاکستانی میں کھیلوں کی تاریخ کی ساری بے بسی بیان کردی۔ اس جملے نے ہمارے سسٹم کی مکمل داستان بیان کر دی. کیسے فیڈریشنز کے نام پر پیسے کھائے جاتے ہیں اور کھلاڑیوں کوچنے اور نان کھلا کر تیار کیا جاتا ہے۔ نہ ان کے پاس فزیو نا ٹریننگ کی جگہ اور نہ ہی ٹرینر کو چز دست یاب ہوتے ہیں۔

یادرہے کامن ویلتھ گیمز  میں پاکستانی پہلوان  زمان انور کو فائنل میں کینیڈاکے حریف ریسلرسے شکست  کا سامنا کرنا پڑا لیکن سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے جس کے بعد پاکستان کے  میڈلز کی تعداد 5ہو گئی ہے۔زمان انور ریسلنگ کی 125 کلوگرام  کیٹیگری کے فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ سے شکست کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں ۔

مزیدخبریں