ایک نیوز نیوز: حضرت سید علی بن عثمان ہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا۔ غسل دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہٰی حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش کے دربار پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے عرق گلاب سے مزار شریف کو غسل دینے کے بعد پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دیگر وزرا اوراعلیٰ حکام بھی موجود تھے،غسل دینے کے موقع پر ملک کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
صوبائی حکومت نے اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں اوراندرون و بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی ولادت باسعادت افغانستان کے معروف شہر غزنی میں 400ھ کو ہوئی۔ آپؒ کا اسم شریف علی، کنیت،ابُوالحسن اور لقب داتا گنج بخشؒ ہے۔
آپؒ کے والد حضرت سید عثمانؒ جید عالم عظیم فقیہ اور بہت بڑے عابد و زاہد تھے۔ آپ کی والدہ بھی بہت عابدہ، زاہدہ اور پارسا خاتون تھیں۔ آپ کے ماموں زہد و تقویٰ اور علم وفضل کی وجہ سے ’تاج العلمائ‘ کے لقب سے مشہور تھے۔