ایک نیوز نیوز: مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے محرم کی مناسبت سے نکالے گئے مسلمانوں کے ایک ماتمی جلوس پر دھاوا بول دیا۔اتوار کو مرکزی شہر سرینگر میں نکالے گئے جلوس میں بھارتی پولیس نے مسلمانوں پر اپنی طاقت کا استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ ریاست کے مرکزی شہرسری نگر کے کچھ حصوں میں متعدد مسلمانوں نے سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالا اور اس میں شرکت کے لیے بیسیوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-08/news-1659955320-3671.mp4
بھارتی حکام نے اہل تشیع کے مذہبی جلوس سمیت ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عاید کررکھی ہے۔ اتوارکوآٹھویں محرم کا جلوس نکالا گیا اوردوروز بعد یوم عاشورپرحضرت حسین رضی اللہ عنہ اوران کے ساتھی شہدائے کربلا کی یاد میں بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔
یادرہے کہ 2020ء میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے محرم کے جلوس کومنتشر کرنے کے لیے شاٹ گن پیلٹ اورآنسو گیس کااستعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔