ایک نیوز نیوز: پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے لگے ۔ کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔
شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے۔
شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔
شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کےٹو سمیت کئی بلند پہاڑ سر کرچکے ہیں۔ وہ حال ہی میں 'قاتل پہاڑ' نانگا پربت کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے البتہ یہ مہم زیادہ خوش گوار ثابت نہیں ہوئی۔ نانگا پربت پر راستہ بھٹکنے کے بعد شہروز کاشف پر کیا گزری؟ جانتے ہیں انہی کی زبانی نوید نسیم کی رپورٹ میں۔ pic.twitter.com/UyBXkjOhrL
— VOA Urdu (@voaurdu) July 19, 2022