عادل سیدعباسی: وزارت داخلہ نے بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے المناک واقعے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔
اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 'انتہائی ناقابل قبول اور افسوسناک سوشل میڈیا مہم' کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 'شہیدوں کے اہل خانہ اور مسلح افواج کے افسران و جوانوں میں گہرے غم اور پریشانی کا باعث بنا۔
چھ رکنی ٹیم کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائٔندے بھی شامل ہیں،آئی ایس آئی کا کرنل سعد اور آئی بی کے وقار نثار ٹیم کا حصہ ہیں،گزشتہ شب چار رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا،اب تحقیقاتی ٹیم کی تعداد بڑھا کر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے،ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر کریں گے۔
ٹیم نے مہم کا حصہ بننے والے تمام اکائونٹس کو شارٹ لسٹ کرلیا،ذمہ داروں کے خلاف پہلے مقدمہ درج ہوگا پھر گرفتاری کا عمل شروع ہوگا۔
ان کے علاوہ ٹیم میں میں ڈائریکٹر (سائبر کرائم، شمالی) وقار الدین سعید اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز شامل ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل سعد جبکہ آئی بی سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نثار وقار چوہدری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔