شبیرگجر نے نذیر چوہان کو معاف کر کے گلے لگالیا

ن لیگ کے اہم رہنما اور پی ٹی آئی میں سمجھوتہ ہوگیا
کیپشن: Agreement between main leaders of PMLN and PTI

سلیمان اعوان: لاہور کی ماڈل ٹاؤن کہچری میں مسلم لیگ ن کے رہنما نزیر چوہان کوعدالت میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا عدالت میں مدعی مقدمہ شبیر گجر پیش ہوئے اورعدالت میں بیان دیا کہ ہمارہ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف مصطفی نے ن لیگ کے رہنما نزیرچوہان کیخلاف کیس کی سماعت کی،ایم پی اے شبیر گجر  بھی عدالت پہنچے،شبیر گجر نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پہنچ کر بیان قلمبند کرایا اور احاطہ عدالت میں شبیر گجر نے نزیر چوہان کو معاف کر کے گلے لگا لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-08/news-1659953124-9028.mp4

ایم پی اے شبیر گجر نے کہاہم نے اللہ کی رضا کے لیے نزیر چوہان کو معاف کر دیا  ہے، عمران خان نے بھی ہمیں کہا کہ اس معاملے پر رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،ہم نے بیان دے دیا ہے کہ نزیر چوہان کی ضمانت پر اعتراض نہیں ،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے لیے سیاسی دشمنیاں ختم ہوں ،مدعی پولیس ہے مگر ہمارا لڑکا عدیل گجر زخمی ہوا۔ واقعہ کا مدعی عدیل محمود بھی عدالت میں پیش ہوگیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم نزیر چوہان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہیں،نزیرچوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے،نزیرچوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

نزیرچوہان کے وکلاء نے نزیر چوہان کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست ضمانت پر کارروائی کیسے کرسکتا ہوں، آج تو چھٹی ہے میں ڈیوٹی جج ہوں ضمانت نہیں لےسکتا۔

وکیل نزیر چوہان نے عدالت میں کہا کہ جب فریقین میں راضی نامہ ہوچکا ہے تو ضمانت لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ معاملہ یہاں رولز کا ہے کہ چھٹی کے دن ضمانت نہیں سن سکتا،بعدازاں عدالت نے نزید چوہان کی ضمانت منظور کرکے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔