مری میں عوام کا داخلہ بند

Aug 08, 2022 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ضلعی انتظامیہ نے بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

ضلعی انتطامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید گاڑیوں کو مری میں داخل ہونے سے روک دیاہے،مری میں اب تک 7 ہزار 100 گاڑیاں،موجود 900 گاڑیاں واپس بھیجوا دی گئی،گزشتہ رات تک مری میں 8 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی، 4 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے،راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مزید وارڈن کو بھی مری بھجوا دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مری میں 255 ٹریفک وارڈن بدستور موجودہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھاگ کر شادی کرنے کا انجام، نمرہ کاظمی بھی گھر واپس 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کے سلسلے میں کئی روٹس بند ہونے پرمری میں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریزکریں۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کے نوٹس کے بعد 5 خصوصی پکٹس قائم کردی گئی، وزیراعلی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو ٹریفک کی روانی فوری بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں