ایک نیوز نیوز: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔
ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت خان کو نشانہ بنایا گیا،ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے تھے۔