ایک نیوز نیوز: چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کو شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارش کاسلسلہ شروع ہوسکتا ہے، مون سون کے اس اسپیل میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
دوسری جانب مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے لیکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت اور میں سیلاب متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اگست سے مون سون کا چوتھا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے، شمال مشرقی، جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔