ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرارکرادیا گیا، لیکن 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔
چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئ کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 8, 2022
فواد چودھری نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔