محکمہ موسمیات کی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: rain in different areas

ایک نیوز نیوز: موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بار ش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں آج پھرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔