ایک نیوز نیوز: پاکستان نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔