تاریخ رقم، ارشد ندیم نے جیولن تھرومیں  گولڈ میڈل جیت لیا

Aug 08, 2022 | 01:45 AM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن  تھرو(نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

ترجمان پاک فوج نےٹویٹر پیغام میں کامن ویلتھ گیمز میں  تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔

کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں تھے جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔

اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ پھر بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹرکی تھرو کی  جبکہ چوتھی باری میں ارشد  نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ  تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے  جبکہ ان کی یہ تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔

مزیدخبریں