ویب ڈیسک: اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈرز کو نشانہ بنایا،2 اہم کمانڈرز اور ایک جنگجو شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں حزب اللہ کی ایک اہم فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے ۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے کمانڈر وسام الطویل اور فیلڈ کمانڈر علی احمد حسین کو نشانہ بنایا گیا جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ حزب اللّٰہ کے یہ کمانڈر اسرائیل اور فوجیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کے ٹھکانوں کا پتا لگا کر حملہ کیا گیا۔