ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاءاللہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، قومی ٹیم کے لیے کوچز 15 اپریل تک فائنل کر لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اماراتی کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹاپ آرڈر بیٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے عثمان خان کو کھیلنے کیلئے اہل قرار دیدیا
Apr 08, 2024 | 22:22 PM