وزیراعلیٰ مریم نواز دورہ سعودی عرب کے بعد وطن پہنچ گئیں

Apr 08, 2024 | 22:13 PM

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا شرف بھی حاصل کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عمرہ ادا کیا اور بیت اللہ شریف میں زیارت بھی کی۔

مزیدخبریں