کراچی کینٹ سٹیشن سے دوسری عید سپیشل ٹرین روانہ 

کراچی کینٹ سٹیشن سے دوسری عید سپیشل ٹرین روانہ 
کیپشن: کراچی کینٹ سٹیشن سے دوسری عید سپیشل ٹرین روانہ 

ایک نیوز: کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی روانہ ہو گئی۔

ڈی سی او صبا جبین کاکہنا تھا کہ 1200 سے زائد مسافروں کو لے کر اسپیشل ٹرین 9 بجے روانہ ہوئی ۔اسپیشل ٹرین 18 کوچز پر مشتمل ہے۔ ٹرین 9 اپریل شام 5:55 بجے لاہور  پہنچے گی۔سکیورٹی  کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ہم نے بھرپور کوشش کی کہ پردیسی بھائی اپنے گھروں میں عید مناسکے۔ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔