وزیراعلیٰ بلوچستان کا بینظیر بھٹوسکالرشپ پروگرام کااعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بینظیر بھٹوسکالرشپ پروگرام کااعلان
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان کا بینظیر بھٹوسکالرشپ پروگرام کااعلان

ایک نیوز:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے قیام کا اعلان کر دیا ۔

 میر سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ نرسری سے اعلٰی تعلیم تک تمام تعلیمی اخراجات بینظیر بھٹو اسکالر شپ کے تحت صوبائی حکومت ادا کرے گی ۔تمام شہداء کے بچوں کو ریاست والد کی طرح دیکھے گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ داخلہ کو شہید قرار دئیے جانے والے تمام افراد کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے جدید سائنسی علوم میں پی ایچ ڈی کے لئے دنیا بھر کی 200 جامعات میں بلوچستان کے ہر خواہش مند طالب علم کے لیے مکمل تعلیمی اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔

 میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ ہر ضلع سے میٹرک کے دس ٹاپرز کو بینظیر بھٹو اسکالر شپ کے تحت ملک کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی،بلوچستان میں اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کے لئے نرسری سے ماسٹر تک سالانہ 50،50 اسکالرشپ دی جائیں گی۔