شاہد خاقان کے بعد مفتاح اسماعیل کا بھی نئی جماعت کااعلان 

Apr 08, 2024 | 20:52 PM

ایک نیوز:شاہد خاقان کے بعد سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان کردیا۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل  کا’’ایک نیوز‘‘کے پروگرام’’ریڈزون فائلزود فہدحسین ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عید کے بعد نئی جماعت کا اعلان کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 3بڑی جماعتوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔سیاست دان عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کوئی بات نہیں کر رہے۔ بہت سے قریبی دوست اور سیاستدان نئی جماعت میں شامل ہونے کیلئےرابطے میں ہیں۔حاجی لشکری رئیسانی،خواجہ محمد ہوتی اور دیگر لوگوں سے رابطے ہیں۔بہت سے لوگوں کے نام ابھی نہیں بتا سکتا۔

مفتاح اسماعیل کاکہنا تھاکہ  مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ کسی بھی حکومت نے برآمدات میں اضافہ نہیں کیا۔اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ضروری نہیں سمجھتے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرینگے ان کیلئے نہیں۔ تنقید برائے تنقید نہیں کرینگے نہ ذاتیات کی سیاست کریں گے۔پیپلزپارٹی سندھ میں کام نہیں کر سکی، سندھ کے اسکولوں کی حالت اب تر ہے۔

سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ پارٹی صدر کی ٹرم کی مدت 3 سال مقرر کی جائے گی۔ پارٹی پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہوگی۔ ہمارا ایک ایجنڈا ہے جس پر لوگوں سے بات کریں گے ۔

مزیدخبریں