ایک نیوز:وفاق میں تحریک انصاف کے لیڈران آمنے سامنے، پنجاب میں کارکنان لاوارث،سیاسی کمیٹی کی تشکیل پر گروپ بندی ہو گئی۔
پنجاب میں پہلے میاں اسلم اقبال کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا، وہ حلف نہ اٹھا سکے،میاں اسلم اقبال تاحال روپوش، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھڑ سے کارکن آشنا نہیں۔ نامزد کردہ پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال تاحال منظر سے غائب، کارکن مایوس ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر پارلیمانی رہنما رانا آفتاب کو اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر بھی کئی ارکان ناراض ہیں۔
تحریک انصاف ورکرز اور درجہ دوم کے رہنماؤں کی سیاسی کمیٹی میں شامل افراد پر کڑی تنقید ، پنجاب سے مونس الہٰی، عامر ڈوگر، رانا آفتاب کو سیاسی کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر اعتراضات کئے گئے۔
شہباز گل نے اعظم سواتی، شہریارآفریدی، مونس الہٰی، عامر ڈوگر کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ارکان نے اعتراض کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنے والوں کو بھی سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔