ایک نیوز:اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے 3افراد کے گلے کاٹ کر زخمی کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فور میں3 افراد کے گلے کاٹے گئے۔زخمیوں میں والد اور اسکے دو کمر عمر بچے شامل ہیں۔زخمیوں کی شناخت55سالہ شہرون ،7 سالہ بچے آریان اود 10سالہ بچی کی شناخت ادا کے نام سے ہوئی ۔تینوں کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کردیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تینوں افراد کا گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا۔تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا ۔
پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کاروائی کا آغاز کر دیا۔