چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب روکنےکی درخواست پرنوٹس جاری

پی ٹی آئی نےچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج
کیپشن: PTI challenged the election of Chairman and Deputy Chairman Senate

ایک نیوز:چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب روکنےکی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نےچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب روکنےکےلئےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی، تحریک انصاف کی جانب سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیا،خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخاب نہیں ہوئےلہذاچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ملتوی کردیاجائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نے پی ٹی آئی کی چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کےخلاف آئینی درخواست پراعتراض عائدکردیا۔ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،اس ہی عدالت سےرجوع کیا جائے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دئیےچیئرمین وڈپٹی چیئرمین کےالیکشن کب ہیں۔
وکیل شعیب شاہین نےکہاکل الیکشن ہے ، اگر الیکشن روک دیں اور عید کے بعد الیکشن ہو جائے تو کیا حرج ہے؟ 
چیف جسٹس نےکہاکہ دیکھنا ہوگا کہ الیکشن روک بھی سکتے ہیں یا نہیں ؟ 
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز کی الیکشنز روکنے کی درخواست پر اعتراضات دور ہوگئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آرڈر جاری کیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا۔

دوسری جانب  تحریک انصاف نےسینیٹ سیکرٹری کو بھی درخواست جمع کرادی، درخواست کےمتن کےمطابق سینیٹ کےارکان کی کل تعداد96ہے،جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے، سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے23 اراکین کی تعداد پوری نہیں، الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخوا سے سینیٹ انتخاب ملتوی کئے ہیں،چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے۔