بشریٰ بی بی ،بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کرانےپرعدالت نےجواب طلب کرلیا

Apr 08, 2024 | 14:47 PM

ایک نیوز:بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کرانےپرعدالت نےجواب طلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی سےبشریٰ بی بی کی ملاقات کرانےکےکیس پرعمل درآمدنہ ہونےپرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزارکی جانب سےوکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دئیےکے ہم نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی تھی۔
وکیل درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ جی ہم نے اسی عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا عدالت کی درخواست فائل کریں،ہم کارروائی کریں گے،کیسے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیاجاسکتاہے۔
درخواست گزاروکیل نےاستدعاکی عید پر ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے،یہ جیل حکام کے اختیار میں بھی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاکہ ایڈووکیٹ جنرل کو بلا لیتے ہیں،پھر اس معاملے کودیکھتے ہیں۔
 ایڈوکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن عدالت میں پیش۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دئیے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ، متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج آگاہ کریں ۔
چیف کمشنر آفس ، جیل حکام اور دیگر فریقین سے رابطہ کرکے عدالت کو آج ہی آگاہ کیا جائے، عدالت کی اسٹیٹ کونسل کو ہدایت 
عدالت نے گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت کی تھی ۔ عدالت نے دونوں کی ملاقات عید پر بھی کروانے کی ہدایت کی تھی۔
 اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالت طلب کر لیا۔

مزیدخبریں