یورپ اوربرطانیہ میں پی آئی اےپرپابندی ہٹنےکےامکانات

Apr 08, 2024 | 14:07 PM

ایک نیوز:یورپ اوربرطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)پرپابندی ہٹنےکےامکانات روشن ہوگئے۔
سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کیاگیاہے، اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ،اجلاس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیں گی۔

 ایاسا کی ٹیم نے نومبر 2023 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ،فلائٹ سیفٹی ،فلائٹ اسٹینڈرڈ،ایئر وردننس،ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کی تھی۔ یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کی بھی جانچ پڑتال کی تھی۔
یورپی سیفٹی ایجنسی کی کامیاب جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی ایئرلائن ، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی کا امکان ہیں، پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے ،یورپ اور برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے ،پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے۔
 جولائی2020سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہے۔

مزیدخبریں