ایک نیوز:مشکوک خطوط کی ہینڈرائیٹنگ رپورٹ سی ٹی ڈی کوموصول ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کو خطوط لکھنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، خطوط کی ہینڈ رائیٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا ایک ہی شخص ہے ، سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہو گئی ، خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔
ذرائع کےمطابق ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے، خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا تھا، خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی ویڈیوز سے شاخت کا عمل نادرا ڈیٹا بیس سے جاری ہے۔