ایک نیوز: عالمی بینک نے پاکستان کے دو منصوبوں کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی منظوری دےدی۔
عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور ” سیلاب سے بچاؤ“کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ (Digital Economy Enhancement Project)کے لیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں ،جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اس پراجیکٹ کے ذریعے سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس کے ساتھ ہی، سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائیگا اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگااور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔