ایک نیوز: پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کے لئے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ رواں سال پاکستانی ہائی کمیشن نے دو ہزار آٹھ سو چھپن بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔
سکھ یاتریوں کو ن9سے 18اپریل تک پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی یاتری اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔ بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب چودہ اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔
بیساکھی میلے کے لیے ویزوں کا اجرا 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔
پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کل واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔