بل کی واپسی، صدر نےخود کوپی ٹی آئی کارکن ثابت کیا،وزیراعظم

Apr 08, 2023 | 23:01 PM

 ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں

  وزیر اعظم شہباز شریف  کاصدر مملکت عارف علوی کو  پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ  صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا۔

مزیدخبریں