ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کاصدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
President Alvi returning the Supreme Court Bill duly passed by Parliament is most unfortunate. Through his conduct, he has belittled the august Office by acting as a worker of the PTI, one who is beholden to Imran Niazi more than the Constitution & demands of his Office.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2023
خیال رہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا۔