اسلام آباد پولیس کا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینے سے انکار 

اسلام آباد پولیس کا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینے سے انکار 
کیپشن: اسلام آباد پولیس کا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی دینے سے انکار 

ایک نیوز :اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد پولیس نےکہا کہ پولیس کو درکار سکیورٹی وسائل مہیا نہیں کیے گئے، وسائل اور اخراجات کی فراہمی پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی پولیس نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جیمرز بھی نہیں، مردم شماری، آٹا فراہمی اور ماہ رمضان ڈیوٹیوں پر بھی پولیس مصروف ہے، سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14، دوسرا 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا، اس کے بعد ون ڈے سیریز کے دو میچز بھی راولپنڈی میں ہونگے۔