سردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا کو شوکاز نوٹس جعلی نکلا

Apr 08, 2023 | 21:29 PM

ایک نیوز : سابق گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا کونوٹس جاری ہونے پر پارٹی کے سینئر رہنما  مرتضیٰ جاوید عباسی کارد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق مرتضی جاوید عباسی نے وضاحت دی ہے کہ سردار مہتاب اور اقبال ظفر جھگڑا کو بھیجا گیا نوٹس جعلی ہے، پارٹی کی طرف سے کوئی نوٹس جا ری نہیں کیا گیا، اس جعلی لیٹر کی تحقیقات کریں گے۔

مزیدخبریں