تربت ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 5 ماہ کیلئے بند

Apr 08, 2023 | 21:00 PM

ایک نیوز : بلوچستان کے تربت ائیرپورٹ پر رات کے اوقات میں فلائٹ آپریشن 5 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق تربت ائیرپورٹ 25 اگست تک رات میں پروازوں کے لیے بند رہے گا۔

حکام سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تربت ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کے لیے رات کی پروازیں بند کی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں