خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس  سےمستعفی ہونے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس  سےمستعفی ہونے کا مطالبہ
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa Bar Council demands resignation of Chief Justice

ایک نیوز :وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بارکونسل نے بھی چیف جسٹس عمرعطابندیال سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ غلط فیصلے نے جوڈیشل سسٹم کو داغ دار بنایا ہے، جوڈیشل ضابطہ اخلاق اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی گئی۔وفاقی حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرے، سینئر ججز کو نظرانداز کرنا جوڈیشل ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے 12 اپریل کو بار کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں صوبے بھر کے بار صدور کو مدعو کیا جائے گا۔